مادورو نے صدارتی حلف اٹھالیا،متعدد ممالک کا بائیکاٹ

نکولس مادورو نے دوسری مدت کے لیے وینزویلا کے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے جو کہ 6 سال تک ملک کے صدر رہیں گے

1123536
مادورو نے صدارتی حلف اٹھالیا،متعدد ممالک کا بائیکاٹ

نکولس مادورو نے دوسری مدت کے لیے وینزویلا کے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

 اس لاطینی امریکی ملک میں صدارتی عہدے کی مدت 6سال ہے۔

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں گزشتہ روز ہونے والی تقریب حلف برداری میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی۔

 مادورو پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ملک کو جمہوریت سے مزید دور کر دیا ہے۔

 دوسری طرف، لاطینی امریکہ سميت 17 ممالک نے مادورو کی حکومت کو ناجائز قرار دے دیا ہے جن میں امریکہ اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔

ماضی میں  لاطینی امریکہ  کا امیر ترین ملک  وینزویلا ان دنوں شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

 



متعللقہ خبریں