اقوام متحدہ کا نمائندہ خصوصی برائے صومالیہ نا پسندیدہ شخصیت قرار

اقوام ِ متحدہ کے نمائندے نے قصدی طور پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پروٹوکول کو پاؤں تلے روندھا ہے

1117414
اقوام متحدہ کا نمائندہ خصوصی برائے صومالیہ نا پسندیدہ شخصیت قرار

صومالیہ  نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نکولا  ہائصوم  کو اس ملک کے اندرونی معاملات میں عمل دخل دینے کے جواز میں  ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

اس ملک کے دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ اب کے بعد ہائصوم  کو صومالیہ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اعلامیہ  میں اطلاع دی گئی ہے کہ اقوام ِ متحدہ کے نمائندے نے قصدی طور پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پروٹوکول کو پاؤں تلے روندھا ہے۔

خیال رہے کہ ہائصوم نے گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت کو ایک خط  لکھتے ہوئے  ملک کے جنوب مغربی صوبے  میں صدارتی انتخابات میں امیدوار کھڑے ہوئے الاشباب دہشت گرد تنظیم کے سابق  ترجمان مختار ابو منصور  کو زیر حراست لیے جانے کے قانونی جواز اور اس پیش رفت کے بعد بائی دو۔ وا قصبے میں رونما ہونے والے واقعات میں اقوام متحدہ کے فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کرنے یا نہ کرنے کے سوالات کا جواب مانگا تھا۔

واضح رہے کہ نکولا ہائصوم کو ستمبر 2018 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے خصوصی نمائندہ  برائے صومالیہ مقرر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں