کینیڈا سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ معاہدہ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے:ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، سعودی عرب کے ساتھ 2014 میں کیے گئے  اسلحہ کے بڑے معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے

1109100
کینیڈا سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ معاہدہ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے:ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، سعودی عرب کے ساتھ 2014 میں کیے گئے  اسلحہ کے بڑے معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

جسٹن ٹروڈو کی جانب سے یہ بیان صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور ریاض کی قیادت میں جاری یمن جنگ میں سعودی عرب کے کردار پر کی جانے والی تنقید کے تناظر میں سامنے آیا۔

خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے پہلے کہا تھا کہ ’کینیڈا کی جانب سے غیرمعمولی قیمت چکائے بغیر سابق قدامت پسند انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے دستخط کیے گئے معاہدے سے پیچھے ہٹنا انتہائی مشکل ہوگا لیکن بعد ازاں 2 اکتوبر کو جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کی براہ راست ملوث ہونے کے ثبوتوں کی بنیاد پر نومبر کے اختتام پر کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

ٹروڈو نے سی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  ایک صحافی کا قتل بالکل ناقابل قبول ہے اور اسی وجہ سے کینیڈا نے آغاز سے ہی اس معاملے پر جواب دینے اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں  سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ سے لیس گاڑیاں برآمد کرنے کا 15 ارب ڈالر کا معاہدہ وراثت میں ملا تھا‘۔

قبل ازیں جسٹن ٹروڈو نے اکتوبر میں سی بی سی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معاہدہ توڑنے کے لیے کینیڈا کو زیادہ سے زیادہ ایک ارب ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اس معاہدے کو منسوخ کرنے میں ناکامی پر سیاسی حریفوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 



متعللقہ خبریں