ایردوان ۔ ٹرمپ ٹیلی فون ملاقات کےحوالے سے وائٹ ہاوس کا بیان

دونوں ممالک کے سیکورٹی اہداف کو سر انجام دینے کے لیے باہمی رابطے کو جاری رکھنے کے معاملے میں مطابقت  قائم

1107359
ایردوان ۔ ٹرمپ ٹیلی فون ملاقات کےحوالے سے وائٹ ہاوس کا بیان

متحدہ امریکہ نے صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیچ گزشتہ شب ہونے والی بات چیت پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سانڈرز نے  اس حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ"ایردوان اور ٹرمپ  نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں سربراہان نے ترکی امریکہ کے شام میں سیکورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد سمیت دو طرفہ معاملات پر غور کیا۔ دونوں صدور نے شام  میں ان دونوں ممالک کے سیکورٹی اہداف کو سر انجام دینے کے لیے باہمی رابطے کو جاری رکھنے کے معاملے میں مطابقت  قائم کی ہے۔ "

اس ملاقات کے حوالے سے ایوان صدر  کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر ایردوان  نے ٹرمپ کو  ترکی  کے دہشت گرد تنظیم PKK/ وائے پی جی / پی وائے ڈی کے وجود اور کاروائیوں سے در پیش جائز سیکورٹی  خدشات سے آگاہی کرائی تھی۔ علاوہ ازیں  دونوں سربراہان کے شام کے معاملے میں کہیں زیادہ مؤثر  روابط   قائم کرنے  پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کی بھی وضاحت کی گئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں