ٹرمپ کے غلط کاموں کو فرض سمجھنے کی سزا،وکیل کوجیل کی ہوا کھانا پڑ ےگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی جو کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو اپنا فرض سدمجھتا ہے

1105881
ٹرمپ کے غلط کاموں کو فرض سمجھنے کی سزا،وکیل کوجیل کی ہوا کھانا پڑ ےگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 کوہن کا کہنا ہے کہ یہ میرا فرض  تھا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کی پردہ پوشی کروں۔

نیویارک کی   عدالت نے مائیکل کوہن کی فیصلے میں نرمی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔

مائیکل کوہن کا عدالت میں اپنے جرائم کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانا میرا فرض تھا۔

مائیکل کوہن پر ٹیکس  چوری، مالیاتی اداروں اور کانگریس سے غلط بیانی، انتخابی مہم کی خلاف ورزی اور اداکارہ سمیت ٹرمپ کی دو مخالف خواتین کو پیسے دے کر خاموش کرانے کے الزامات تھے۔

مائیکل کوہن ان تمام الزامات پر پہلے ہی اقرار جرم کر چکے تھے۔

 



متعللقہ خبریں