سعودی عرب، روس میں 2 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا

روس۔ سعودی عرب مشترکہ فنڈ کے ذریعے سال 2019 میں روس کے لئے 2 بلین ڈالر مالیت کی اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی: کیرِل دمتری ایف

1099209
سعودی عرب، روس میں 2 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا

رشئین براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیرِل دمتری ایف  نے کہا ہے کہ روس۔ سعودی عرب مشترکہ فنڈ کے ذریعے سال 2019 میں روس کے لئے 2 بلین ڈالر مالیت کی اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

کیرِل دمتری ایف  نے ارجنٹائن میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ روس کے لئے سعودی عرب کی سرمایہ کاریوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادی میر پوتن  اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے دمتری ایف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں روس میں سعودی عرب کی سرمایہ کاریوں  کے ایک اہم سطح پر پہنچنے کی تصدیق کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ  آئندہ سال  روس کے لئے 2 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاریوں کا بھی  پروگرام بنایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں