یوکیرین اور روس کو اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل

سیکرٹری جنرل گوٹرش نے آبنائے کرچ میں کشیدگی کو مزید شہہ دینے والی ہر طرح کی حرکات و سکنات سے باز رہنے پر زور دیا

1096254
یوکیرین اور روس کو اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل

اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے بحیرہ اسود میں روس اور یوکیرین کے درمیان کشیدگی کے پُر خدشات ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے طرفین سے اعتدال پسندی کی  اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفترِ ترجمان  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   بتایا گیا ہے کہ گوٹرش نے آبنائے کرچ میں کشیدگی کو مزید شہہ دینے والی ہر طرح کی حرکات و سکنات سے باز رہنے پر زور دیا ہے۔

کشیدگی  میں   پر امن طریقوں سے  گراوٹ لانے اور مسئلے کو بلا تاخیر کے حل کرنے کے لیے  طرفین سے ممکنہ حد تک اعتدال پسندی  کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرنے والے سیکرٹری جنرل نے  اس امر کی ضرورت پر  بھی زور دیا ہے کہ متعلقہ طرفین کو یوکیرین کی حاکمیت و سالمیت کے احترام کرنا چاہیے۔

 


 



متعللقہ خبریں