فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالث بن سکتے ہیں: روس

روس کے وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے گزشتہ روز  اطالوی  دارالحکومت روم پہنچنے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے اُن کا ملک ثالثی کے لیے تیار ہے

1093954
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالث بن سکتے ہیں: روس

روس کے وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے گزشتہ روز  اطالوی  دارالحکومت روم پہنچنے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے اُن کا ملک ثالثی کے لیے تیار ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ممکنہ مصالحتی عمل کے لیے مشرق وسطیٰ کے ان دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے بھی روس تیار ہے۔

یاد رہے کہ  روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر   روم  پہنچے ہیں۔

 اُن کے دورے کے ایجنڈے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن روم میں قیام کے دوران  وہ اپنے اطالوی ہم منصب اینزو میلانیسی کے علاوہ دوسرے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے  ملاقاتیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں