سلامتی کونسل ایک مفلوج ادارہ ہے : فلسطینی مندوب

غزہ کی صورتحال پر غور کیلیے سلامتی کونسل کا بند کمرے کے اجلاس کے دوران فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمے داری نبھانے سے قاصر ہے

1087495
سلامتی کونسل ایک مفلوج ادارہ ہے : فلسطینی مندوب

کویت اور بولیویا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر غور کیلیے سلامتی کونسل کا بند کمرے  کا  اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اور کشیدہ صورتحال سے نمٹنے اور اسرائیل کو بمباری سے روکنے کیلیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمے داری نبھانے سے قاصر ہے۔

یاد رہے کہ  غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ روز 7 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے باعث دو دن کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔



متعللقہ خبریں