امریکہ: سی این این میں ایک اور مشتبہ پیکٹ

امریکہ کے نشریاتی ادارے سی این این کے لئے پوسٹ کئے گئے تازہ مشتبہ پیکٹ کو اٹلانٹا کے پوسٹ آفس میں تحویل میں لے لیا گیا

1077966
امریکہ: سی این این میں ایک اور مشتبہ پیکٹ

امریکہ کے نشریاتی ادارے سی این این کے لئے پوسٹ کئے گئے تازہ مشتبہ پیکٹ کو اٹلانٹا کے پوسٹ آفس میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سی این این کے منتظم اعلیٰ جیف زکّر نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "آج صبح سی این این  کے ڈاک پتے پر پوسٹ کئے گئے ایک اور مشتبہ پیکٹ کو اٹلانٹا کے پوسٹ آفس میں تحویل میں لیا گیا ہے اور تاحال کسی خطرناک صورتحال کا سامنا نہیں ہے"۔

گذشتہ ہفتے بھی ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کی وجہ سے سی این این کا نیویارک آفس بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 22 اکتوبر سے سابق صدور باراک اوباما اور بِل کلنٹن، سابق نائب صدر جو بائیڈن اورسابق وزیر انصاف ایرک ہولڈر کے ساتھ ساتھ سی این این کے نیویارک  اس کو مشتبہ پیکٹ بھیجے جا رہے ہیں۔

پیکٹوں سے پائپ بم نامی دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں