امریکی فوج کا نصف ایک سال کے اندر کسی بڑی جنگ کے چھڑنے کی سوچ رکھتا ہے

روزنامہ ملٹری  نے اسی موضوع پر سال 2017 میں بھی ایک سروے کرایا تھا، جس میں یہ شرح 5 فیصد تک تھی

1071854
امریکی فوج کا نصف ایک سال کے اندر کسی بڑی جنگ کے چھڑنے کی سوچ رکھتا ہے

امریکی فوجیوں کا 46 فیصد  ایک سال کے اندر کسی بڑی جنگ  کا حصہ بننے کی سوچ رکھتا ہے۔

امریکی مسلح افواج کے ملازمین کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے  نتائج کے مطابق  فوجیوں کا تقریباً نصف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ  کی سرپرستی میں ایک سال  کے اندر وسیع پیمانے کی جنگ  لڑنے  کی سوچ رکھتا ہے۔

روزنامہ ملٹری  نے اسی موضوع پر سال 2017 میں بھی ایک سروے کرایا تھا جس میں اسی سوچ کے حامل  فوجیوں کی تعداد  5 فیصد تک تھی جو کہ اب بڑھتے ہوئے46 فیصد تک ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جنگ چھڑنے کی توقع میں اس حد تک اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ  کی سر پرستی میں بڑھنے والے عالمی عدم استحکام اور خاصکر روس اور چین کی طرح کی بڑی طاقتوں کے پیدا ہونے کے اثرات  کے باعث ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں