جمال خاشقجی کے بارے میں تحقیقات کا جلد از جلد مکمل ہونا ضروری ہے: لاوروف

ہم جمال خاشقجی تحقیقات کے لئے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عالمی رائے عامہ کو بھی ان تحقیقات کے نتائج سے  آگاہ کیا جائے گا: سرگے لاوروف

1070420
جمال خاشقجی کے بارے میں تحقیقات کا جلد از جلد مکمل ہونا ضروری ہے: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے بارے میں تحقیقات کا جلد از جلد مکمل ہونا ضروری ہے۔

یورو نیوز چینل کے لئے انٹرویو میں لاوروف نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی  جمال خاشقجی کے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کئے جانے سے  متعلق اپیلوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان معقول اپیلوں کی میں بھی حمایت کرتا ہوں۔ تحقیقات کے لئے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عالمی رائے عامہ کو بھی ان تحقیقات کے نتائج سے  آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی سعودی اصلاح پسندوں  کے پلیٹ فورم کی اہمیت کے حامل روزنامے  الوطن کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے بھی کالم نگار ہیں۔ وہ 2 اکتوبر کو سرکاری کاموں کے لئے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ  ہیں۔



متعللقہ خبریں