آرمینیا کے وزیراعظم مستعفی،قبل ازوقت انتخابات ہونگے

آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشین یان  نے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد اب ملک میں قبل از وقت انتخابات ہونگے

1070055
آرمینیا کے وزیراعظم  مستعفی،قبل ازوقت انتخابات ہونگے

آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشین یان  نے استعفی دے دیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  پاشن یان نے  ایل ٹی وی چینل  کی براہ راست نشریات  استعفے کا اعلان کیا  ۔

 پاشن یان نے   گزشتہ دنوں  مخالف سیاسی جماعتوں  کے ساتھ مل کر  ملک میں قبل از وقت انتخابات   کروانے  کی حامی بھری تھی جس کے  نتیجے میں یہ   فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 آرمینی قوانین کے مطابق ، پارلیمانی انتخابات کے  پہلے مرحلے میں اگر وزیراعظم کا انتخاب نہ ہو  تو پھر 1 ہفتے کے بعد دوسرے  مرحلے  میں  ایک تہائی ارکان  کے منتخب نمائندوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے  اور اگر اس میں بھی ناکامی ہو  تو پھر پارلیمان  قبل از وقت انتخابات کا   30 دن یا 45 دن کے دوران دوبارہ انعقاد کرواتی ہے ۔



متعللقہ خبریں