ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد صدر ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کریں: الزبتھ وارن

مجھے امریکہ کے صدر سے ہرگز یہ توقع نہیں تھی کہ وہ میرے کنبے کے ماضی کو  نسلی سیاست کے ہتھکنڈے کے طور پر  استعمال کریں گے: الزبتھ وارن

1069874
ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد صدر ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کریں: الزبتھ وارن

امریکہ میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار اور ریاست میسوچیسٹ کی سینیٹر  الزبتھ وارن  نے ڈی این ٹیسٹ کروا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنا وعدہ پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے الزبتھ وارن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں اور ٹیسٹ سے آپ کا مقامی ہونا ثابت ہو تو آپ کے پسندیدہ خیراتی ادارے کو ایک ملین ڈالر عطیہ کروں گا۔

اس للکار پر سٹین فورڈ یونیورسٹی  سے کارلز ڈی بسٹامینٹ  کی طرف سے کئے گئے ڈی این ٹیسٹ میں وارن کی نسل اکثریت کے ساتھ یورپ  کی طرف اشارہ کرتی ہے تاہم ان کے شجرہ نسب میں ایک شاخ مقامی امریکی یعنی ریڈ انڈین بھی شامل ہے۔  

ریڈ انڈین یعنی مقامی امریکی ہونے کو ثابت کرنے کے بعد وارن نے کہا ہے کہ ان کی مقامی امریکی کی شناخت 10 نسل ماضی کی طرف جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امریکہ کے صدر سے ہرگز یہ توقع نہیں تھی کہ وہ میرے کنبے کے ماضی کو  نسلی سیاست کے ہتھکنڈے کے طور پر  استعمال کریں گے۔

وارن نے کہا ہے کہ اب صدر ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کریں اور مقامی خواتین کے رفاحی  مرکز کو ایک ملین ڈالر کا چیک بھیجیں۔

الزبتھ وارن نے ڈی این اے ٹیسٹ کو 2020 کے انتخابات  کے لئے ایک ابتدائی کام قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے وارن کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں امریکہ وینزویلا بن جائے گا۔



متعللقہ خبریں