نائیجیریا: مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،11 ہلاک متعدد زخمی

صوبہ زمفارہ  سے متصل دیہات  باڈا راوا  میں  بعض نامعلوم افراد نے    ایک  کھلے سینما  میں بیٹھے   افراد  پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے

1049247
نائیجیریا: مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،11 ہلاک متعدد زخمی

شمال مغربی  نائیجیریا میں  ایک مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک  ہو گئے۔

 مقامی اخبار کے مطابق ، صوبہ زمفارہ  سے متصل دیہات  باڈا راوا  میں  بعض نامعلوم افراد نے    ایک  کھلے سینما  میں بیٹھے   افراد  پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

 اس حملے میں 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ  اس صوبے میں اس  سال کے آغاز سے اب تک مختلف حملوں میں  400 افراد ہلاک اور  ہزاروں  نقل مکانی کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں