امریکی صدر کے وکیل کے حیرت انگیز انکشافات

وکیل مائیکل کوہن نے سن 2006 میں ٹرمپ کے دس ماہ تک ایک عورت سے  ممنوعہ تعلق بھی قائم کرنے اور اس عورت کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے

1036154
امریکی صدر کے وکیل کے حیرت انگیز انکشافات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  ایک بڑی مصیبت کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اٹارنی جنرل کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔

اس طرح کوہن نے انتخابی مہم کے دوران  پیسے کے غیر قانونی استعمال، ٹیکس چوری اور فراڈ   سے متعلق مقدمے میں اقبالِ جرم کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اقبال ِ جرم کرنے  کی بنا پر کوہن کو تین تا 5 سال کی سزائے قید دی جائیگی۔

اس معاہدے کا  کلیدی پہلو روس سے متعلق تحقیقات  ہیں۔

اگر کوہن نے اٹارنی دفتر  کو روس  تحقیقات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں تو پھر ٹرمپ کی صدارتی کرسی خطرے میں پڑ جائیگی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوہن اس حوالے سے بعض اہم معلومات فراہم کریں گے۔

مائیکل کوہن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے پیشتر روسی وفد نے  ٹرمپ کی ٹیم کو تعاون کی پیشکش کی تھی ، اس حوالے سے ملاقاتیں بھی سرانجام پائی تھیں جبکہ اس رابطے سے ٹرمپ بھی آگاہ تھے۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ملاقاتوں سے  لا علمی کا  دفاع کیا ہے۔

وکیل مائیکل کوہن نے سن 2006 میں ٹرمپ کے دس ماہ تک ایک عورت سے  ممنوعہ تعلق بھی قائم کرنے اور اس عورت کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

اس بات کا بھی تعین ہوا  ہے کہ کوہن نے ٹرمپ کی ملاقات کو خفیہ طور پر کیمرے کی آنکھ سے بھی محفوظ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں