روس: امریکہ نے شام میں کشیدگی کم کرنے والے علاقے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں

امریکہ نے شام کے جنوب مغرب میں کشیدگی کو کم کرنے والے علاقے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا: وزارت خارجہ

1018019
روس: امریکہ نے شام میں کشیدگی کم کرنے والے علاقے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں

روس نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام کے جنوب مغرب  میں کشیدگی  کم کرنے والے علاقے میں  اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے شام کے جنوب مغرب میں کشیدگی کو کم کرنے والے علاقے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو  کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات کے بعد امریکہ کی طرف سے روس   پر الزام تراشی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے روس کو شام کے کشیدگی کم کرنے والے علاقے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے لیکن ہم اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ اصل میں  کئی ماہ سے کشیدگی کم کرنے والے علاقے میں معتدل مخالفین کو دہشت گرد تنظیموں داعش اور النصریٰ  سے الگ کرنے کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے کچھ نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں