مالی: گاوں کا محاصرہ،32 دیہاتی جان سے گئے

افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک دیہات  کا محاصرہ  کرتے ہوئے 32عام شہریوں کو  ہلاک کر دیا

999059
مالی: گاوں کا محاصرہ،32 دیہاتی جان سے گئے

افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک دیہات  کا محاصرہ  کرتے ہوئے 32عام شہریوں کو  ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں  کا تعلق فولا نسل سے  بتایا گیا ہے۔

خبر کے مطابق ،جس گاؤں پر حملہ کیا گیا    اس کا نام   کوماگا  ہے  جو کہ  وسطی مالی میں واقع ہے  ۔

مقامی ذرائع   نے بتایا کہ روایتی شکاریوں نے تلاش کر کے فولا آبادی کو  نشانہ بنایا  ۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  فلانی یا فولا مغربی افریقہ اور ساحلی علاقے کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔



متعللقہ خبریں