صدر ولادی میر پوتن نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے، امریکہ کے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے نکلنے کے فیصلے کااعلان کرنے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

967548
صدر ولادی میر پوتن نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے، امریکہ کے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے نکلنے کے فیصلے کااعلان کرنے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں امریکہ کے ایران کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے سے علیحدہ ہونے کے فیصلے پر غور کیا گیا۔

بیان کے مطابق اجلاس میں اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایک دفعہ پھر اس سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم دمتری میدویدیف ، وزیر خارجہ سرگے لوروف، وزیر دفاع سرگے شوئے گو ، وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولسٹیف، رشئین سکیورٹی سروسز  کے سربراہ الیگذینڈر بورٹینی کوف، رشئین فیڈریشن کونسل کے سربراہ والنٹین ماتوی ینکو، دُوما کے سربراہ ویاچسلاو وولو، سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائے پاتروشیو نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں