میانمار کی فوج بدنام فوجوں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری   جنرل انتونیو گوٹرش  نے 'گزشتہ برس  جھڑپیں ہونے والے علاقوں میں  رونما ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات  پر ایک رپورٹ ' سلامتی کونسل میں  پیش کی

952967
میانمار کی فوج بدنام  فوجوں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ   نے 'رخائن کی خواتین اور لڑکیوں   سے زبردستی اور جنسی تشدد کرنے' کے جواز میں میانمار فوج کو 'بدنام اور قابل شرم ' فہرست میں شامل کیا ہے۔

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری   جنرل انتونیو گوٹرش  نے 'گزشتہ برس  جھڑپیں ہونے والے علاقوں میں  رونما ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات  پر ایک رپورٹ ' سلامتی کونسل میں  پیش کی ۔

رپورٹ میں 19 ممالک میں جھڑپوں والے علاقوں میں  زیادہ تر   غیر حکومتی عناصر کے سر زد کردہ جرائم میں شامل  عصمت دری ،  زبردستی فحاشی ،   جنسی غلامی  کی طرح کے  پُر تشدد واقعات پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں خاصکر میانمار فوج کےروہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر  انسانی  سلوک    توجہ طلب تھے۔ رپورٹ کے مطابق  میانمار فوج نے  خواتین سے انفرادی و اجتماعی زیادتیوں کے جرائم کا مرتکب ہوتے ہوئے  مسلمانوں کی وطن واپسی  کی راہ میں  رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں  کیں۔

واضح رہے کہ  اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں، رخائن کے مسلمانوں پر  تشدد کو 'نسلی صفائی' یا پھر'نسل کشی'   سے تعبیر کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں