امریکہ: قومی سلامتی کے مشیر بھی فارغ، قدامت پسند جان بولٹن نےعہدہ سنبھال لیا

امریکی  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر ایچ- آر مک ماسٹر کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن کو مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے

935732
امریکہ: قومی سلامتی کے مشیر بھی فارغ، قدامت پسند جان بولٹن نےعہدہ سنبھال لیا

امریکی  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر ایچ- آر مک ماسٹر کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن کو مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ  روز ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں جنرل ایچ آر مک ماسٹر کی خدمات پر اُن کا مشکور ہوں جنہوں  نے بہترین کام کیا اور وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔

واضح رہے کہ ان دنوں بولٹن ’فوکس نیوز‘ سے منسلک تجزیہ کار ہیں۔

اُن کا شہرہ ہے کہ وہ سخت گیر لہجے کے حامل قدامت پسند ہیں جو ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کے حامی ہیں اور روس کے خلاف سخت مؤقف  بھی رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں