چوہوں سے بنے کھانے گاہکوں کے لیے وہ بھی مکہ معظمہ میں
مکہ معظمہ میں ایک ریستوران میں گاہکوں کو چوہوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے پیش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا
مکہ معظمہ میں ایک ریستوران میں گاہکوں کو چوہوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے پیش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق، مکہ کے ایک مقبول عوامی ریستوران میں ایک سعودی خاتون نے کھانا مانگا جسے دیکھ کر وہ حیران و پریشان رہ گئی کہ اسے دیا گیا گوشت چوہوں کا تھا۔
اس خاتون نے اس گوشت کی تصاویر بنوائیں اور حکام تک پہنچائی جب کہ وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے ساتھ پھیل چکی ہیں۔
یہ واقعہ العتیبیہ کے مقام پر قائم ہوٹل میں پیش آیا ہے جس کے بعد حکام نے ہوٹل کو غیرمعیاری کھانے اور صفائی کے ناقص انتظام کے الزام میں بند کر دیا ہے۔
حکام نے ہوٹل میں پکایا جانے والا سارا کھانا تلف کر دیا اور چوہوں کی باقیات بھی قبضے میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے