امریکی ڈرون حملہ،پاکستانی طالبان فضل اللہ کا بیٹا مارا گیا

بتایا گیا ہے کہ ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پاکستانی طالبان ملا فضل اللہ کا بیٹا مارا گیا ہے

925409
امریکی ڈرون حملہ،پاکستانی طالبان فضل اللہ کا بیٹا مارا گیا

ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پاکستانی طالبان ملا فضل اللہ کا بیٹا مارا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے افغانستان میں کیے گئے اس حملے میں درجنوں دیگر شدت پسند بھی ہلاک کر دیے گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ منگل کے دن یہ کارروائی کنڑ صوبے کے چاگوام نامی علاقے میں کی گئی تھی جس میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

 پاکستانی خفیہ ذرائع  کا کہنا ہے کہ  خودکش بمباروں کے ایک تربیتی مرکز پر دو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں دیگر شدت پسند بھی ہلاک ہو گئے جن  میں سے زیادہ تر کا تعلق سوات سے تھا۔



متعللقہ خبریں