طیارے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا: روسی وزارت دفاع
طیارے میں موجود تمام افراد روسی فوجی تھے اور ان میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا: وزارت دفاع
924343
روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کا Antonov-26 کارگو طیارہ شام کی ہمئیم ائیر بیس کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 33 مسافر اور عملے کے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور حادثے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔
طیارے میں موجود تمام افراد روسی فوجی تھے اور ان میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔
واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع کے ابتدائی بیان میں طیارے میں 26 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے