روس: مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا

طیارے کے ملبے تک رسائی ہو گئی ہے اور 71 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا

908335
روس: مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا

روس کے دارالحکومت ماسکو  کے دوموددیدوو ائیر پورٹ سے 71 مسافروں کے ساتھ پرواز لینے والا ساراتوف ائیر لائنز کا مسافر بردار طیارہ پرواز سے 2 منٹ کے بعد راڈار  کی حدود سے نکل گیا۔

رشئین انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی  کی خبر کے مطابق ساراتوف ائیر لائنز کا 'آنتونوف An-148 ' مسافر بردار طیارہ ماسکو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ماسکو شعبہ ہنگامی حالات   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ رامنسکی کے علاقے میں گرا ہے اور امدادی ٹیموں نے علاقے میں تلاش و بچاو کی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

امدادی ٹیموں کے جاری کردہ اعلان کے مطابق طیارے کے ملبے تک رسائی ہو گئی ہے اور 71 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

کریملن  کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے حادثے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں  کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعے سے متعلق خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔



متعللقہ خبریں