کولمبیا: پولیس تھانے پر بم حملہ

کولمبیا کے شہر بارانکیویلا میں ایک پولیس تھانے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 17 پولیس اہلکاروں سمیت 42 افراد زخمی  ہو گئے

898674
کولمبیا: پولیس تھانے پر بم حملہ

کولمبیا کے شہر بارانکیویلا میں ایک پولیس تھانے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 17 پولیس اہلکاروں سمیت 42 افراد زخمی  ہو گئے ہیں۔

بم اس وقت اڑایا گیا کہ جب پولیس اہلکار اپنے کام کے جگہوں پر جانے سے قبل تھانے کے باغیچے میں جمع تھے۔

کولمبیا کے صدر جان مانوئل سانٹوس نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

کولمبیا کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے 50 ملین پیسو  کے انعام کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں