صدر ٹرمپ سٹھیا گئے ہیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دونوں ہاتھوں سے پانی کا گلاس پکڑ کر منہ سے لگانا مباحث کا سبب بن گیا

871690
صدر ٹرمپ سٹھیا گئے ہیں

امریکہ کی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دونوں ہاتھوں سے پانی کا گلاس پکڑ کر منہ سے لگانا مباحث کا سبب بن رہا ہے۔

ٹویٹر پر شئیر کئے گئے پیغامات میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے تین سالہ بچے کی طرح گلاس پکڑ رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ٹرمپ کے دونوں ہاتھوں سے گلاس پکڑنے کو ان کے سٹھیا جانے سے بھی تعبیر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے  6 دسمبر کو القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت  تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بھی تلفظ کی غلطیاں کی تھیں۔

اس اعلان کے بعد صدر ٹرمپ کے منشیات  کا استعمال کرنے کی وجہ سے معمولی فالج کا شکار ہونے سے متعلق بھی متعدد دعوے کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں