میانمار میں ہونے والے مظالم خوفناک ہیں، امریکی وزیر دفاع

افواج میں انسانی حقوق کا معاملہ ایک ثقافتی  پہلو کی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہمیں کاربند ہونا چاہیے

869607
میانمار میں ہونے والے مظالم خوفناک ہیں، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع  جم   ماتھیس  نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں  کے ساتھ ہونے والے  ظلم  کے لیے "خوفناک"  کی اصطلاح استعمال کی   ہے تو  علاقے میں پیش آنے والے المیہ کو نسل کشی سے تعبیر کرنے سے گریز کیا ہے۔

امریکی  وزارت دفاع میں  اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ماتھیس  نے روس  اور شمالی کوریا   کے ساتھ در پیش  تناؤ اور میانمارو شام کی صورتحال کے حوالے سے  صحافیوں کے سوالات کا جواب  دیا۔

میانمار میں رائٹرز کے  ایک نمائندے  کی گرفتاری کے  حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے   ماتھیس نے بتایا کہ میانمار فوج کا  انسانی حقوق   کا احترام نہ کرنا باعث تشویش ہے۔

ان کا کہنا  تھا کہ  افواج میں انسانی حقوق کا معاملہ ایک ثقافتی  پہلو کی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہمیں کاربند ہونا چاہیے۔

ماتھیس نے   میانمار  کے واقعات کو  نسل کشی کے طور پر پیش کیے   جانے یا نہ کیے  جانے پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  میں اس حوالے سے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے  جائزوں   سے  اتفاق کرتا ہوں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں