روسی وفد شمالی کوریا پہنچ گیا

روس کی وزارت دفاع سے ایک وفد پہلے روس۔شمالی کوریا فوجی کمیشن اجلاس میں شرکت کے لئے پیانگ یانگ کے دورے پر

868550
روسی وفد شمالی کوریا پہنچ گیا

روس کی وزارت دفاع سے ایک وفد پہلے روس۔شمالی کوریا فوجی کمیشن اجلاس میں شرکت کے لئے پیانگ یانگ کے دورے پر ہے۔

اجلاس میں فریقین نے خطرناک فوجی اقدامات کے بارے میں بات چیت کی۔

شمالی کوریا میں روسی  سفارت خانے  کے فیس بُک پیج  سے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین پہلی دفعہ مشترکہ فوجی کمیشن اجلاس میں مذاکرات کی میز پر آئے اور اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان طے پانے  والے "خطرناک فوجی اقدامات کے سدباب کے  سمجھوتے" کے عملی اطلاق پر بات چیت کی۔

بیان کے مطابق مذاکرات تعمیری رہے اور روسی وفد 16 دسمبر تک پیانگ یانگ میں رہے گا۔

واضح رہے کہ  خطرناک فوجی اقدامات کے سدباب کے لئے روس اور شمالی کوریا کے درمیان سمجھوتے پر 12 نومبر 2015 کو دستخط کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں