دیرالزور میں متوقع آپریشن کی سرحدوں سے امریکی حکام کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا

شام کی سرکاری فوج  روسی فضائیہ کے تعاون سے دیر الزور میں داعش کی آخری پناہ گاہ کو تباہ کرنے کے لئے کامیابی سے جنگ کر رہی ہے: ایگور کوناشنکوف

808686
دیرالزور میں متوقع آپریشن کی سرحدوں سے امریکی حکام کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ روسی فضائیہ کے شامی کمانڈ مرکز  نے دیرالزور میں متوقع آپریشن  کی سرحدوں سے  امریکی حکام کو پہلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی زیر قیادت کولیشن نے دعوی کیا تھا کہ روس  کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے میں جمہوری شامی فورسز  کے جنگجو  زخمی ہوئے ہیں۔

موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کوناشنکوف نے کہا ہے کہ شام کی سرکاری فوج  روسی فضائیہ کے تعاون سے دیر الزور میں داعش کی آخری پناہ گاہ کو تباہ کرنے کے لئے کامیابی سے جنگ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تناو میں غیر ضروری شکل میں  اضافے کے سدباب کے لئے شام میں روس کے فوجی گروپ کمانڈ مرکز نے موجودہ مواصلاتی چینل کے ذریعے دیر الزور میں متوقع آپریشن کی حدود سے امریکی ساجھے داروں کو بروقت مطلع کر دیا تھا۔

کوناشنکوف نے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے داعش کے زیر کنٹرول علاقوں  میں صرف پہلے سے تحقیقی پروازیں کی ہیں اور چند ذرائع کی طرف سے مصدقہ اہداف پر فائرنگ کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلے دہشت گردوں کے ان فائرنگ نقاط کو تباہ کیا جا رہا ہے کہ جہاں سے شامی فوج پر بھاری فائرنگ کی جاتی ہے۔  روسی جاسوسی یونٹوں کے مطابق  فرات کے مشرقی کنارے پر داعش  کے عسکریت پسندوں نے حالیہ چند دنوں میں کسی تھرڈ فورس مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ نہیں کی۔  



متعللقہ خبریں