شام اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی پروگرام پر تعاون ممکن ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے8 رکنی وفد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان ممنوعہ کیمیائی اسلحے اور بلاسٹک میزائلوں کی تیاری کے سلسلے میں تعاون سے متعلق خبریں موصول ہوئی ہیں جن کا مشاہدہ جاری ہے
804785
اقوام متحدہ کے ایک وفد نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کےلیے شامی حکومت تعاون کر رہی ہے ۔
پیانگ یانگ حکومت کے خلاف پابندیوں کے نفاذ پر غورکرنے کے لیے تشکیل 8 رکنی اس وفد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان ممنوعہ کیمیائی اسلحے اور بلاسٹک میزائلوں کی تیاری کے سلسلے میں تعاون سے متعلق خبریں موصول ہوئی ہیں جن کا مشاہدہ جاری ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بحری راستے کے ذریعے شمالی کوریا اور شام کے درمیا ن بعض دفاعی ساز و سامان کی آمدو رفت روک دی گئی ہے جو کہ شمالی کوریا کی ایک کمپنی کے توسط سے جاری تھی۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے