"ارما" امریکہ سے ٹکرا گیا،شدت میں کمی کا امکان

سمندری طوفان " ارما"جزائر کریبیئن  میں تباہی مچانے کے بعد اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے مگر اس کی شدت میں کمی کا امکان ہے

804475
"ارما"  امریکہ سے ٹکرا گیا،شدت میں کمی کا امکان

سمندری طوفان " ارما"جزائر کریبیئن  میں تباہی مچانے کے بعد اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔

گزشتہ روز  'ارما' نے فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں کو اپنا نشانہ بنانا شروع کیا۔

یہ طوفان اپنے ساتھ تیز ہوائیں اور شدید بارشیں لا رہا ہے۔

ارما کےطوفانی ریلوں کی شدت اب قدرے کم ہو کر تین  کی شدت پر آ گئی ہے لیکن اس وقت بھی طوفانی جھکڑوں کی شدت کی شدت 195 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

ان  طوفانی جھکڑوں کے نتیجے میں فلوریڈا میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ریاست کے مختلف علاقوں سے تقریباً 75000 افراد طوفان کے پیش نظر محفوظ عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

فلوریڈا میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کےمطابق، دو لاکھ گھروں اور کاروباری دفاتر کے لیے بجلی معطل ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں