ارما طوفان آج رات گئے فلوریڈا سے ٹکرائے گا، امریکہ

ارما  کے سب سے پہلے پہنچنے والی ریاست فلوریڈا سے 56 لاکھ لوگوں  کی نقل مکانی  کا فیصلہ  کیا گیا ہے  جو کہ تعداد کے اعتبار سے اس ملک  میں  سب سے بڑی نقل مکانی   ہو گی

803883
ارما طوفان آج رات گئے فلوریڈا سے ٹکرائے گا، امریکہ

بحرِ اوقیانوس   کا عظیم ترین طوفان  ارما  متحدہ امریکہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

کیریبئن میں 22 افراد  کی جانیں لینے والے ارما طوفان کے زیادہ سے زیادہ   ہفتے کی رات گئے  تک  امریکی ساحلو ں سے ٹکرانے کی توقع کی جارہی ہے۔گو کہ اس کی رفتار   فی گھنٹہ 290 کلو میڑ سے گھٹ کر اڑھائی سو کلو میڑ ہو گئی ہے  تا ہم یہ  ابھی بھی امریکی ساحلوں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ارما طوفان ملک میں تاریخی نوعیت کی تباہ کاریاں مچا سکنے  کی استعداد رکھتا ہے۔

ارما  کے سب سے پہلے پہنچنے والی ریاست فلوریڈا سے 56 لاکھ لوگوں  کی نقل مکانی  کا فیصلہ  کیا گیا ہے  جو کہ تعداد کے اعتبار سے اس ملک  میں  سب سے بڑی نقل مکانی   ہو گی۔

ابتک تمام تر  پناہ گاہیں بھر چکی ہیں، نئے آنے والوں کو واپس بھیجا جا ریا ہے، ریاست میں  افراتفری کا ماحول ہے دکانیں خالی  کر دی گئی ہیں، گھروں میں خوردنی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے فلوریڈا  کے عوام  ریت کے تھیلوں سے بند بنانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب پورتو ریکو اور جنوبی و شمالی کیرولائنا  کے بعد ورجینیا اور الاباما  ریاستوں  میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کیریبئن میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچانے والے  طوفان سے 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

میکسیکو  میں کاتیا طوفان کا خطرہ موجود ہے تو بحر اوقیانوس میں سالہا سال بعد تین بڑے طوفان بیک وقت رونما  ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں