امریکہ کو افغانستان میں ہر گز شکست نہیں ہو سکتی، امریکی کمانڈر

نیٹو اور امریکہ  افغانستان میں  انسداد ِ دہشت گردی کے معاملے میں افغان سیکورٹی قوتوں  کی صف میں شامل ہوں گے

796569
امریکہ کو افغانستان میں ہر گز شکست نہیں ہو سکتی، امریکی کمانڈر

نیٹو کے افغانستان   میں تعینات دستوں  کے کمانڈر جان نکولسن   کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ افغانستان میں ہر گز حزیمت کا سامنا   نہیں کر سکتا ۔

دارالحکومت کابل میں  منعقدہ پریس کانفرس  سے خطاب  کرنے والے  نکولسن   نے  واضح کیا ہے کہ نیٹو اور امریکہ  افغانستان میں  انسداد ِ دہشت گردی کے معاملے میں افغان سیکورٹی قوتوں  کی صف میں شامل ہوں گے۔

امریکہ کی نئی افغانستان  حکمت ِ عملی  کے افغان  عوام کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہونے کا ذکر کرنے والے نکولسن  نے اطلاع دی ہے کہ  نئی حکمت ِ عملی پر عمل درآمد کے ذریعے   افغان  سلامتی قوتوں  سے تعاون  میں اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں اپنی  اڈے  نہیں بنا  سکیں گی۔

طالبان  تنظیم سے  بھی اپیل کرنے والے  نکلولسن نے کہا کہ " آئیے ہتھیار چھوڑتے ہوئے    سلسلہ امن میں شرکت کریں۔"

افغان  عوام کے امن و آشتی کے خواہاں ہونے  پر زور دینے والے نکولسن  کا کہا کہ ملک میں قیام امن کے لیے  ہم  سب مل جل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ نیٹو کاپر عزم امدادی مشن  افغان دستوں کی تربیت، مشاورت اور امداد کی خدمات فراہم کررہا ہے اور  مشن  پر  متعین کارکنان کی تعدادساڑھے تیرہ ہزار ہے جن میں سے  8 ہزار 400 امریکی فوجی  ہیں۔
 

 



متعللقہ خبریں