روس کا خلیجی بحران سیاسی مذاکرات سے حل کرنے پر زور

روسی  دفتر خارجہ  کی ترجمان  ماریہ زاخارواا  نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ  بحران  کا سیاسی حل تلاش کریں

795917
روس کا خلیجی بحران سیاسی مذاکرات سے حل کرنے پر زور

 روسی  دفتر خارجہ  کی ترجمان  ماریہ زاخارواا  نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ  بحران  کا سیاسی حل تلاش کریں۔

 زاخا رووا نے ماسکو میں  منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران  بتایا کہ  وزیر خارجہ  سرگی لیوروف    قطری بحران  پر بات چیت کے لیے 27 تا 30 اگست کے درمیان  متحدہ عرب امارات ، کویت اور قطر کا دورہ  کریں گے۔

 ترجمان نے کہا کہ  قطری بحران   پر ہم   فریقین سے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے     کے منتظر ہیں   اور چاہتے ہیں کہ  یہ مسئلہ  باہمی مفاہمت کے ذریعے حل ہو جائے۔

امریکہ کی نئی افغان  پالیسی سے متعلق  ترجمان کا کہنا تھا کہ  اس حکمت  عملی میں   عسکری مداخلت کو ترجیح دینا  غلط ہوگا  کیونکہ ہمارا خیا ل ہے کہ  افغانستان میں داعش سرگرم عمل نہیں ہے  بہر حال ، امید ہے کہ امریکہ  ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے  گا  جس سے افغانستان کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو جائے۔

 

 


ٹیگز: #روس , #خلیج

متعللقہ خبریں