گینگ لیڈر کو چھڑانے کےلیے اسپتال پر فائرنگ کر دی، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا   میں واقع روزویلٹ اسپتال  میں  مسلح افراد نے فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 12  زخمی ہو گئے

791500
گینگ لیڈر کو چھڑانے کےلیے اسپتال پر فائرنگ کر دی، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا   میں واقع روزویلٹ اسپتال  میں  مسلح افراد نے فائرنگ کر دی ۔

 اسپتال ذرائع  کا کہنا ہے کہ  اس حملے میں  7 افراد ہلاک اور 12  زخمی ہو گئے۔

 معلوم ہوا ہے کہ اسی اسپتال میں پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے  جس پر حکومت نے اطراف میں  حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے تھے ۔

 پولیس نے  کاروائی کرتےہوئے  5 افراد کو  گرفتار کیا  ہے جس میں سے ایک  شخص  مارا سالوا تروچا نامی  جتھے کا رندہ ہے ۔

محکمہ داخلہ    کے مطابق ، یہ حملہ  جتھے کے لیڈر اینڈرسن ڈینیئل  کابریرہ    کو اسپتال سے فرار کروانے کی کوشش تھا  جو کہ بعض تجزیات کےلیے  وہاں پولیس کی تحویل میں موجود تھا ۔



متعللقہ خبریں