چینی صرر کی متحدہ امریکہ سے شمالی کوریا سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل

جمعے کے روز صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کے کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے لیے مستعد ہے

788631
چینی صرر کی متحدہ امریکہ سے شمالی کوریا سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل

چین کے صدر   شی جن پنگ   نے متحدہ امریکہ کے صدر  دونلڈ ٹرمپ  سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے    کوریا جزیرہ نما  کے مسئلے کو طرفین  سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے زور دیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری معاملے کے پرامن حل کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہی۔ شی جن پنگ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں۔

 جمعے کے روز صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کے کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے لیے مستعد ہے۔ دوسری جانب پیونگ یانگ حکومت کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے امریکا جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔



متعللقہ خبریں