شمالی کوریا سے متوقع خطرے کے مقابل مزید حفاظتی اقدامات کے معاملے میں آبے۔ٹرمپ اتفاق

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا  کی طرف سے متوقع خطرات کے مقابل مزید حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے

780757
شمالی کوریا سے متوقع خطرے کے مقابل مزید حفاظتی اقدامات کے معاملے میں آبے۔ٹرمپ اتفاق

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا  کی طرف سے متوقع خطرات کے مقابل مزید حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کی طرف سے جمعہ کے روز کئے جانے والے بیلسٹک میزائل تجربے  پر بات چیت کے لئے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

جاپان کے وزیر اعظم نے ٹیلی فونک ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں بیلسٹک میزائل تجربوں کی وجہ سے شمالی کوریا کی طرف سے کسی متوقع خطرے کے مقابل مزید حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے موضوع پر ٹرمپ کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں"۔

آبے نے کہا ہے کہ روس اور چین  سمیت بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ  اس صورتحال کے بارے میں زیادہ حفاظتی اقدامات اختیار کر کے شمالی کوریا پر  دباو میں اضافہ کرے۔

جاپانی کابینہ کے نائب سیکرٹری  کوئیچی  ہاگیوڈا  نے بھی کہا ہے کہ آبے اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک ملاقات میں شمالی کوریا کے خلاف فوجی مداخلت  کے موضوع پر  بات نہیں کی گئی۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا  کی طرف سے امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے لئے بتدریج بڑھتے ہوئے خطرے کے پہلو پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے جمعہ کے روز شمالی کوریا کے ایک اور  بیلسٹک میزائل   تجربہ کرنے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ یہ میزائل جاپان کے اقتصادی علاقے کے کھلے پانیوں میں گرا ہے۔



متعللقہ خبریں