ترکی میں متعین امریکی سفیر کو کابل بھیجنے کا فیصلہ:ٹرمپ نے منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے جو کہ سن 2014 سے ترکی میں فرائض ادا کر رہے تھے

774986
ترکی میں متعین امریکی سفیر کو کابل بھیجنے کا فیصلہ:ٹرمپ نے منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔

جان باس اس سے قبل ترکی میں امریکی مندوب کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس  کے مطابق ،باس کے دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ  جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

یاد رہے کہ جان باس کو سن 2014 میں ترکی میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں