صومالیہ کے فوجی اڈے پر حملہ، 70 افراد ہلاک ، ترکی کی مذمت

صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

749060
صومالیہ کے فوجی اڈے پر حملہ، 70 افراد ہلاک  ، ترکی کی مذمت
dışişleri Raşidin saldırı kınama.jpg

 

صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

صومالیہ کے فوجی ترجمان نے کہا کہ شدت پسند تنظیم الشباب نے صومالیہ کی ریاست پنٹ لینڈ میں فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں صومالیہ کے 61 فوجیوں سمیت 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ شدت پسند تنظیم نے فوجی اڈے پر قبضہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ یہ غیر متوقع حملہ تھا جس میں 100 سے زائد شدت پسندوں نے ملٹری کیمپ پر حملہ کرنے سے پہلے ایک دھماکا کیا اور ان کے ہمراہ خودکش بمبار بھی تھے جب کہ دہشت گردوں نے 3 اطراف سے ملٹری کمیپ میں گھس کر فوجیوں کو ہلاک کیا۔ سلامتی قوتوں نے فوجی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے ۔ اس کاروائی میں 10 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں ۔فوج کی جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فوج نے متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے ۔

دریں اثناء ترکی کی وزارت خارجہ  کیطرف سے جاری اعلان میں ملک میں امن و سلامتی قائم کرنے والی قوتوں پرہونے والے  اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی  ہے ۔ہلاک ہونے والے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اعلان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں صومالیہ کے عوام اور حکومت کا ساتھ   دیتا رہے گا ۔



متعللقہ خبریں