خاتون وزیر نے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزاری کیلیےاپنا قلمدان قربان کر دیا:جانیئے

ارجنٹائن کے صدر ماروسیئو ماکری نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ  وزیر خارجہ سوزانہ مالکورا نے استعفی دے دیا ہے جس کی وجہ اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا بتایا گیا ہے

742103
خاتون وزیر نے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزاری کیلیےاپنا قلمدان قربان کر دیا:جانیئے

ارجنٹائن کے صدر ماروسیئو ماکری نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ  وزیر خارجہ سوزانہ مالکورا نے استعفی دے دیا ہے۔

ماکری نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران  بتایا کہ وزیر خارجہ نے یہ استعفی،  اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے  اور بارسلونا منتقل ہونے کے لیے دیا ہے ۔

  حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ اب   پیرس میں متعین ارجنٹائن سفیر ہورگے  فاوری لیں گے۔

یاد رہے کہ مالکورا اس سے پیشتر اقوام متحدہ کے سابقہ سیکریٹری جنرل  بان کی مون کی کابینہ میں بطور مشیرہ  رہ چکی ہیں جنہیں  سن 2015 میں  ملک کا  وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں