روس سے تعلقات کا معاملہ، ٹرمپ کے داماد بھی لپیٹ میں

امریکہ کا وفاقی تحقیقی ادارہ ایف بی آئی 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ممکنہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی انتخابی مہم سے روس کے روابط کے بارے میں تفتیش کر رہا ہے

739588
روس سے تعلقات کا معاملہ، ٹرمپ کے داماد بھی لپیٹ میں

صدر ٹرمپ کے سینیئر مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشر روس کے ساتھ روابط کے سلسلے میں ایف بی آئی کی جانچ پڑتال کے دائرے میں ہیں۔

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ تفتیش کے سلسلے میں کشنر کے پاس اہم معلومات ہیں۔

امریکہ کا وفاقی تحقیقی ادارہ ایف بی آئی 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ممکنہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی انتخابی مہم سے روس کے روابط کے بارے میں تفتیش کر رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے دوران ایسی کسی ملی بھگت سے انکار کرتے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اس تفتیش سے متعلق کہنا ہے کہ تاریخ میں کسی بھی سیاست دان کے ساتھ اس طرح کا غیر منصفانہ سلوک نہیں کیا گيا جس طرح سے ان کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اور یہ صرف انھیں نشانہ بنانے کے لیے ہے۔

امریکہ کی خفیہ ایجینسیوں کا خیال ہے کہ روس نے انتخابات کے دوران اپنی مداخلت سے الیکشن کو رپبلکن پارٹی کے حق میں موڑنے کی کوشش کی۔

ایف بی آئی اور کانگریس دونوں ہی ٹرمپ کی انتخابی ٹیم اور روس کے درمیان ممکنہ روابط سے متعلق تفتیش کرنا چاہتے ہیں اور اب اس کی تفتیش ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولیر کے حوالے کی گئی ہے۔

امریکہ کے خفیہ اداروں کا ماننا ہے کہ روس نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو کامیابی دلوانے کے لیے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔



متعللقہ خبریں