دہشت گرد تنظیم کو اسلحے کی فراہمی ترکی ۔ امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے

علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم  PKK کی شامی شاخ PYD/YPG  کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کی پالیسی ترک۔ امریکن تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی

738128
دہشت گرد تنظیم کو اسلحے کی فراہمی ترکی ۔ امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے دوران ایک دوسری دہشتگرد تنظیم  کو اسلحے کی امداد کا پہلو امریکہ میں بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی کے حکام کے مطابق علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم  PKK کی شامی شاخ PYD/YPG  کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کی پالیسی ترک۔ امریکن تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مذکورہ  موضوع امریکی سینٹ  کی مسلح خدمات  کی کمیٹی میں منعقدہ "دنیا بھر میں خطرات" نامی نشست میں ایجنڈے پر آیا۔

نشست میں جنوبی کیرولینا کی سینیٹر ریپبلکن پارٹی سے لنڈسی گراہم نے امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس اور دفاعی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ سٹیورٹ سے سوال کیا کہ کیا دہشتگرد تنظیم YPG کو فراہم کی جانے والی امداد   ترکی کے ساتھ عدم مفاہمت کا سبب بن رہی ہے یا نہیں؟

خفیہ ایجنسی کے حکام نے سوال کے جواب میں کہا کہ "بہت ممکن ہے کہ ہماری پالیسیاں کشیدگی کا سبب بن رہی ہوں"۔

مبصرین کے مطابق دونوں حکام کے بیانات میں   پہلی دفعہ اس پہلو کو سرکاری سطح پر قبول کیا گیا ہے کہ امریکہ کی شامی پالیسیاں علاقے میں کشیدگی کا سبب بن رہی ہیں۔   



متعللقہ خبریں