شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کو سعودی عرب کا اعلی ترین سرکاری نشان عطا کیا

ٹرمپ نے اس قبل ٹویٹر  پیغام میں کہا تھا کہ وہ امریکی عوام کے مفادات کی خاطر یہ دورہ  سر انجام دے رہے ہیں

735979
شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کو سعودی عرب کا  اعلی ترین سرکاری نشان عطا کیا
Trump 51.png

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض  کا  کر رہے  ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے  ریاض کے  شاہ سلمان  فوجی اڈے پر  خیر مقدم کیے جانے والے  صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ ملانیا اور ہمراہی وفد  یمامہ  محل  تشریف لے گیا۔

محل میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جانےا ور سرکاری  مارچ پاسٹ   کی تقریب کے بعد شاہ سلمان  نے امریکی صدر ٹرمپ  کو اعلی  ترین   سرکاری  نشان  شاہ عبدالعزیز   سرکاری    اعزاز سے نوازا۔

اس تقریب کے دوران وائٹ ہاؤس کے حکام سمیت صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور دخترایوانکا   بھی موجود تھے۔

اس دورے کے دائرہ کار میں  آج دو طرفہ مذاکرات اور امریکہ ۔ سعودی عرب  سربراہی اجلاس  سر انجام دینے والے ٹرمپ  کل ریاض میں منعقدہ امریکہ۔ خلیجی ممالک سربراہی اجلاس سمیت امریکن  اسلامک   مملکتوں کے سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر ِ امریکہ  سعودی عرب میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد اسرائیل   جاتے ہوئے وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو اور صدر ِ فلسطین محمود عباس سے بھی ملاقاتیں  کریں گے۔

بعد ازاں ان کے  واٹی کان    کادوہر کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

ٹرمپ نے اس قبل ٹویٹر  پیغام میں کہا تھا کہ وہ امریکی عوام کے مفادات کی خاطر یہ دورہ  سر انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  امریکہ کے سابق  5 صدور نے  صدارتی  عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے  میکسیکو یا پھر کینیڈا  کے کیے تھے۔



متعللقہ خبریں