امریکی و روسی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون بات چیت،شامی صورت حال پرغور

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  اور روسی  وزیر  خارجہ  سرگی لیوروف  نے  شام  میں محفوظ علاقوں کے قیام   کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا

726876
امریکی و روسی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون بات چیت،شامی صورت حال پرغور

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  اور روسی  وزیر  خارجہ  سرگی لیوروف  نے  شام  میں محفوظ علاقوں کے قیام   کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا ۔

 امریکی دفتر خارجہ کے مطابق  ،اس ٹیلی فون بات چیت میں  آستانہ میں ہونے والے حالیہ شام  امن مذاکرات کا جائزہ لیا گیا ۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  شام کے موضوع پر جلد ہی ملاقات کی جائے    اور دونوں ممالک  شام کے پر امن تصفیئے کےلیے  اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 واضح رہے کہ  آستانہ میں  ہونے والے حالیہ مذاکرات میں  ترکی ،ایران اور روس  کی زیر ضمانت   شام میں محفوظ علاقوں کے قیام  کی تجویز منظور کر لی گئی تھی  ۔



متعللقہ خبریں