نیو یارک کے کوئینز علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، 5 افراد ہلاک

نیو یارک کے کوئینز علاقے میں ایک ددمنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے  5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔

719133
نیو یارک کے کوئینز علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، 5 افراد ہلاک

 

نیو یارک کے کوئینز علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے  5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔

فائر بریگیڈ کے سربراہ ڈینیل نیگرو نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر  جائے حادثہ پر پہنچ گیا  لیکن جب فائر بریگیڈ کا عملہ  جائے واقعہ پر پہنچا کو آگ پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔آگ بجھانے کی کاروائی میں عملے کے متعدد اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔انھوں نے  کہا کہ عینی شاہدین کیمطابق  دھماکے کے بعد آگ لگی ہے لیکن دھماکہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔   آتشزدگی کے وقت ایک 46 سالہ شخص نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی ۔



متعللقہ خبریں