کولمبیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے 17 افراد ہلاک

کولمبیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ 8 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

716903
کولمبیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے 17 افراد ہلاک

کولمبیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ 8 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

مانیزالیس  کے علاقے میں ہنگامی حالات کااعلان کر دیا گیا ہے ۔کولمبیا کے صدر یان مینویل سنتوس نے علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ۔  انھوں نے کہا کہ لینڈ سلائڈنگ سے 80 مکانات متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے ۔ ایک ماہ سے جاری شدید بارشوں سے 25 محلے متاثر ہوئے ہیں  ۔علاقے میں بجلی منقطع ہے اور پانی اور گیس بھی  فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔

متعللقہ خبریں