امریکہ کا نیٹو کے اتحادیوں کو سخت انتباہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے  نیٹو کے اتحادیوں کو  دفاعی اخراجات  میں  اضافے یا پھر  دو ماہ کے اندر  میثاق  کے بجٹ  کے تقاضوں کو  پورا    کرنے کے زیر مقصد منصوبہ بندی کرنے کے معاملے  میں   خبر دار کیا ہے

703602
امریکہ کا نیٹو کے اتحادیوں کو سخت انتباہ

متحدہ امریکہ نے نیٹو کے اتحادیوں کو  دو ماہ کی مہلت دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے  نیٹو کے اتحادیوں کو  دفاعی اخراجات  میں  اضافے یا پھر  دو ماہ کے اندر  میثاق  کے بجٹ  کے تقاضوں کو  پورا    کرنے کے زیر مقصد منصوبہ بندی کرنے کے معاملے  میں   خبر دار کیا ہے۔

ٹیلرسن  نے  اپنے  عہدے کو سنبھالنے کے بعد  برسلز میں  نیٹو کے رکن    ملکوں  کے وزراء خارجہ کے ساتھ  اپنی پہلی ملاقات میں  زیادہ تر دفاعی اخراجات میں  اضافہ کرنے، شمالی امریکہ  اور  یورپ کے درمیان تعلق، انسداد دہشت گردی اور روس کے حوالے    سے   معاملات پر    میثاق   کے   ارکان کو   منتبہ کیا ہے۔

اپنے ملک کا دیگر  رکن  ملکوں سے موازنہ کرنے سے   دفاعی  معاملات میں غیر متوازن  اخراجات برداشت کرنے     کا ذکر کرنے والے ٹیلرسن نے   بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  شریک ہونے والے 25 مئی کے سربراہی اجلاس تک   اس  حوالے سے   مثبت اقدامات    متوقع  ہیں۔

امریکی وزیر نے نیٹو کے یورپی اتحادیوں اور کینیڈا  کے اپنے وعدوں   کی پاسداری نہ کر نے کی صورت میں کس   طرح کے نتائج سامنے آنے کے حوالے سے   کوئی جائزہ پیش نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں