ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات ویٹیکن کو تشویش میں مبتلا کر رہے ہیں: پیٹر ٹرکسن

ہمیں امید ہے کہ سیاسی آلات کی مدد سے ٹرمپ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا شروع کر دیں گے۔ کارڈینل پیٹر ٹرکسن

702693
ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات ویٹیکن کو تشویش میں مبتلا کر رہے ہیں: پیٹر ٹرکسن

ویٹیکن میں پوپ شپ کونسل  کے انسانی ترقی کے وزیر کارڈینل پیٹر ٹرکسن نے ویٹیکن میں پوپ ششم کی رقم کردہ "حقوق کی ترقی " نامی سرکلر کی تحریر  کی 50 ویں سالانہ یاد کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی پالیسیوں سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے نقل مکانوں  کے خلاف بین کے فیصلوں  اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق حفاظتی تدابیر کے  خاتمے  کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرکسن نے  کہا ہے کہ  یہ اقدامات ویٹیکن کو تشویش میں مبتلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ خود امریکہ میں بھی ٹرمپ کی پالیسیوں  کے خلاف آراء موجود ہیں اور ان کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانوں کے بین سے متعلق پابندی  کے راستے میں ہوائی  کے ایک اٹارنی  نے رکاوٹ کھڑی کی ہے۔

کارڈینل ٹرکسن نے کہا کہ ہم امریکہ کے کیتھولک کلیساوں کو نقل مکانوں  سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیوں کے لئے جاری لابی کاروائیوں میں بھی استعمال کر سکیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سیاسی آلات کی مدد سے ٹرمپ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اپنے صدارتی امیدواری کے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کا بیان دیا تھا اور  اس بیان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ویٹیکن کے صدر  اورکیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے  کہا تھا کہ پُل تعمیر کرنے کی بجائے دیواریں کھڑی کرنے کی سوچ رکھنے والا شخص عیسائی نہیں ہو سکتا۔



متعللقہ خبریں