برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،5 افراد ہلاک
برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
702670
![برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،5 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/b139/c6fd/0b94/584819c51444e.jpg?time=1719129868)
برطانیہ کی خودمختار ریاست ویلز کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر برطانوی علاقے لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم آج ریاست ویلز کے شمالی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر حادثے سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719129868)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے